کاروار :28؍جنوری (ایس اؤ نیوز)انکولہ میونسپالٹی کے صحن میں کانگریس ممبران نے ٹی بنا کر پی ہے نہ کہ بریانی کھائی ہے۔ بی جےپی والے اتنی سی بات کا بتنگڑ بنا کر تنقید کرنا صحیح نہیں ہے ۔ اس بات کا اظہار انکولہ تعلقہ پنچایت صدر اور کانگریس ضلع ترجمان سُجاتا گاؤنکر نے کیا۔
پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ کانگریس پارٹی نے قانون کے مطابق ہی اپنی جدوجہد جاری رکھی ہے، یہاں بی جےپی والےہی قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ممبران کبھی پس پردہ سیاست نہیں کرتے ، ہم راست طورپر سب کا سامنا کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ میونسپالٹی اسٹائنڈنگ کمیٹی صدر کے انتخاب کے دوران بی جےپی کی فہرست میں شامل ایک ممبر نے کانگریس کی تائید کرنے سے کانگریس کو اکثریت حاصل ہوئی۔ اسی بات کو لے کر بی جے پی ممبران نے غیر ضروری مخالفت کرتےہوئے میٹنگ سے باہر چلے گئے۔ جب بی جےپی ممبران میٹنگ سے چلے گئے تو کانگریس ممبران نے میونسپالٹی صدر ونائب صدر سے بی جے پی والوں کی غیر حاضری میں ہی اسٹائنڈنگ کمیٹی کی انتخابی کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا جس کے دوران ایک ممبر کا ہاتھ لگنے سے گلاس نیچے گرا۔ اسی بات کا بہانہ بنا کر صدر صاحب نے میٹنگ کو ملتوی کردیا۔ انہوں نے کہا میٹنگ میں جو کچھ ہوا تھا پوری کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہے ، اس کی کلپس کانگریس کے پاس موجود ہے۔ کلپس دیکھیں گے توپتہ چلے گا کہ کون غلطی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر اگر اس کی وضاحت کرتےتو معاملہ اتنا بڑا نہ ہوتا تھا۔
معاملے کے بعد انکولہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپالٹی کا دورہ کرتےہوئے تفصیلی جانکاری حاصل کی ہے۔ آگے بتایا کہ اسٹائنڈنگ کمیٹی کے 7 میں سے 3ممبران کانگریس کے ہونےکی وجہ سے ہم نے احتجاج ختم کی ہے۔ کانگریس کے ترجمان شمبھو شٹی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔